حضرت فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیھا کی شان
▶12◀
عَنْ عَبْدِ اﷲِ بْنِ مَسْعُوْدٍ رضي الله عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : اِنَّ فَاطِمَة حَصَّنَتْ فَرْجَهَا فَحَرَّمَهَا اﷲُ وَ ذُرِّيَتَهَا عَلَي النَّارِ
ترجمہ:حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بے شک فاطمہ نے اپنی عصمت و پاک دامنی کی ایسی حفاظت کی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اُسے اور اُس کی اولاد کو آگ پر حرام فرما دیا ہے
المعجم الکبیر للطبرانی جلد نمبر:22 صفحہ نمبر:407 حدیث نمبر: 1018 ( الناشر مکتبہ ابن تیمیہ )
المستدرک للحاکم جلد نمبر: صفحہ نمبر:165 حدیث نمبر: 4726 ( مکتبہ دار الکتب العلمیہ )
الحلیۃ الاولیاء لابی نعیم جلد نمبر:4 صفحہ نمبر:188 مکتبہ دار الفکر )
▶13◀
عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ رضي اﷲ عنهما، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم لِفَاطِمَة رضي اﷲ عنها : اِنَّ اﷲَ عزوجل غَيْرُ مُعَذِّبِکِ وَلَا وُلْدِکِ
ترجمہ:حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت فاطمہ رضی اﷲ عنہا سے فرمایا : اللہ تعالیٰ تمہیں اور تمہاری اولاد کو آگ کا عذاب نہیں دے گا
المعجم الکبیر للطبرانی جلد نمبر:11 صفحہ نمبر :263 حدیث نمبر:11685 ( الناشر مکتبہ ابن تیمیہ )
مجمع الزوائد للہیثمی جلد نمبر:18 صفحہ نمبر: 585 حدیث نمبر:15192 ( مکتبہ دار المنھاج )
▶14◀
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اﷲِ رضي اﷲ عنهما قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : اِنَّمَا سُمِّيَتْ بِنْتِي فَاطِمَة لِاَنَّ اﷲَ عزوجل فَطَمَهَا وَ فَطَمَ مُحِبِّيْهَا عَنِ النَّارِ
ترجمہ:حضرت جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ عنھما سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میری بیٹی کا نام فاطمہ اس لیے رکھا گیا ہے کہ اﷲتعالیٰ نے اسے اور اس سے محبت رکھنے والوں کو دوزخ سے جدا کر دیا ہے
مسند الفردوس للدیلمی جلد نمبر:1 صفحہ نمبر:346 حدیث نمبر: 1385 ( مکتبہ دار الکتب العلمیہ بیروت لبنان )
الھندی فی کنزالعمال جلد نمبر 12 صفحہ نمبر:109 حدیث نمبر:34227 ( مؤسسۃ الرسالہ )
▶15◀
عَنْ عَائِشَة رضي اﷲ عنها قَالَتْ : مَا رَاَيْتُ اَفْضَلَ مِنْ فَاطِمَة رضي اﷲ عنها غَيْرَ اَبِيْهَا
ترجمہ:حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے فاطمہ رضی اﷲ عنہا سے افضل اُن کے بابا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے علاوہ کوئی شخص نہیں پایا
المعجم الاوسط للطبرانی جلد نمبر:3 صفحہ نمبر:137 حدیث نمبر:2721 ( الناشر دار الحرمین )
مجمع الزوائد للہیثمی جلد نمبر:18 صفحہ پر:582 حدیث نمبر:15187 ( مکتبہ دار المنھاج )
▶16◀
عَنْ عَمْرِو بْنِ دِيْنَارٍ، قَالَ : قَالَتْ عَائِشَة رضي اﷲ عنها : مَا رَاَيْتُ اَحَدًا قَطُّ اَصْدَقُ مِنْ فَاطِمَة غَيْرَاَبِيْهَا
ترجمہ:حضرت عمرو بن دینار رحمۃ اﷲ علیہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا نے فرمایا : فاطمہ رضی اﷲ عنہا کے بابا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سوا میں نے فاطمہ سے زیادہ سچا کائنات میں کوئی نہیں دیکھا
الحلیۃ الاولیاء لابی نعیم جلد نمبر:2 صفحہ نمبر:41-42 ( الناشر مکتبہ دار الفکر )
▶17◀
عَنْ عَلِيٍّ رضي اﷲ عنه، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : تُحْشَرُ ابْنَتِي فَاطِمَة يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَ عَلَيْهَا حُلَّة الْکَرَامَة قَدْ عُجِنَتْ بِمَاءِ الْحَيَوَانِ، فَتَنْظُرُ إِلَيْهَا الْخَلَائِقُ، فَيَتَعَجَّبُوْنَ مِنْهَا، ثُمَّ تُکْسَي حُلَّةٌ مِّنْ حُلَلٍ عَلَي اَلْفِ حُلَّة مَکْتُوْبٌ بِخَطٍّ اَخْضَرَ : اَدْخِلُوْا ابْنَة مُحَمَّدٍ صلي الله عليه وآله وسلم الْجَنَّة عَلَي اَحْسَنِ صُوْرَة وَ اَکْمَلِ هَيْبَة وَ اَتَّمِ کَرَامَة وَ اَوْفَرِ حَظٍّ. فَتُزَفُّ اِلَي الْجَنَّة کَالْعُرُوْسِ حَوْلَهَا سَبْعُوْنَ اَلْفَ جَارِيَةً
ترجمہ:حضرت علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میری بیٹی سیدہ فاطمہ قیامت کے دن اس طرح اٹھے گی کہ اس پر عزت کا جوڑا ہو گا جسے آب حیات سے دھویا گیا ہے۔ ساری مخلوق اسے دیکھ کر دنگ رہ جائے گی، پھر اسے جنت کا لباس پہنایا جائے گا جس کا ہر حلہ ہزار حلوں پر مشتمل ہو گا، ہر ایک پر سبز خط سے لکھا ہو گا : محمد کی بیٹی کو اَحسن صورت، اَکمل ہیبت، تمام تر کرامت اور بے پناہ عزت و احترام سے جنت میں لے جاؤ۔ پس آپ کو دلہن کی طرح سجا کر ستر ہزار حوروں کے جھرمٹ میں جنت کی طرف لایا جائے گا
ذخائر العقبي في مناقب ذوي القربي للطبری صفحہ نمبر :95 ( مکتبہ دار الکتب العصریہ )
▶18◀
عَنْ عَلِيٍّ رضي اﷲ عنه، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم لِفَاطِمَة : اِنَّ اﷲَ يَغْضِبُ لِغَضَبِکِ، وَ يَرْضَي لِرَضَاکِ
ترجمہ: حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ فاطمہ سے فرمایا : بیشک اﷲ تعالیٰ تیری ناراضگی پر ناراض ہوتا ہے اور تیری رضا پر راضی ہوتا ہے
المستدرک للحاکم جلد نمبر: 3 صفحہ نمبر:167 حدیث نمبر:4730 ( دار الکتب العلمیہ )
المعجم الکبیر للطبرانی جلد نمبر:1 صفحہ نمبر:108 حدیث نمبر 182 وفی الکبیر للطبرانی جلد نمبر:22 صفحہ نمبر:401 حدیث نمبر:1001 ( مکتبہ ابن تیمیہ )

▶19◀
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي اﷲ عنه، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم لِفَاطِمَة رضي اﷲ عنها : اَنْتِ اَوَّلُ اَهْلِي لَحُوْقًا بِي
ترجمہ: حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنھما سے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اﷲ عنھا سے فرمایا : میرے گھر والوں میں سے سب سے پہلے تو مجھ سے ملے گی
احمد بن حنبل فی فضائل الصحابہ جلد نمبر: 2 صفحہ نمبر:764 حدیث نمبر:1345 ( بیروت، لبنان مؤسسۃ الرسالہ )
حلية الأولياء لابی نعیم جلد نمبر:2 صفحہ نمبر:40 ( مکتبہ دار الفکر )
▶20◀
عَنْ عَبْدِ اﷲِ بْنِ مَسْعُوْدٍ رضي اﷲ عنه، عَنْ رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم، قَالَ : اِنَّ اﷲَ اَمَرَنِي اَنْ اُزَوِّجَ فَاطِمَة مِنْ عَلِيٍّ
ترجمہ: حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم فرمایا ہے کہ میں فاطمہ کا نکاح علی سے کر دوں
المعجم الکبیر للطبرانی جلد نمبر: 10 صفحہ نمبر:156 حدیث نمبر:10305 ( مکتبہ ابن تیمیہ )
مجمع الزوائد للہیثمی جلد نمبر:18 صفحہ نمبر:595 حدیث نمبر:15202 ( مکتبہ دار المنھاج )
▶21◀
عَنْ عَلِيِّ رضي الله عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : اَتَانِي مَلَکٌ، فَقَالَ : يَا مُحَمَّدُ، اِنَّ اﷲَ تَعَالَي يَقْرَاُ عَلَيْکَ السَّلَامَ، وَ يَقُوْلُ لَکَ : اِنِّي قَدْ زَوَّجْتُ فَاطِمَة ابْنَتَکَ مِنْ عَلِيِّّ بْنِ اَبِي طَالِبٍ فِي الْمَلإِ الْاَعْلَي، فَزَوِّجْهَا مِنْهُ فِي الْاَرْضِ
ترجمہ: حضرت علی کرم اﷲ وجہہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میرے پاس ایک فرشتہ نے آ کر عرض کیا : اے محمد! اﷲ تعالیٰ نے آپ پر سلام بھیجا ہے اور فرمایا ہے : میں نے آپ کی بیٹی فاطمہ کا نکاح ملاء اعلیٰ میں علی بن ابی طالب سے کر دیا ہے، پس آپ زمین پر بھی فاطمہ کا نکاح علی سے کر دیں
ذخائر العقبیٰ فی مناقب ذ القربیٰ جلد نمبر :1 صفحہ نمبر:72 ( مکتبہ دار الکتب العصریہ )
▶22◀
عَنْ اَنَسٍ رضي اﷲ عنه عَنْهُ، قَالَ : بَيْنَمَا رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم فِي الْمَسْجِدِ، اِذْ قَالَ صلي الله عليه وآله وسلم لِعَلِيٍّ : هَذَا جِبْرِيْلُ يُخْبِرُنِي اَنَّ اﷲَ عزوجل زَوَّجَکَ فَاطِمَة، وَ اَشْهَدَ عَلَي تَزْوِيْجِکَ أرْبَعِيْنَ اَلْفَ مَلَکٍ، وَ اَوْحَي إِلَي شَجَرَة طُوْبَي اَنِ انْثُرِي عَلِيْهِمُ الدُّرَّ وَاليَاقُوْتَ، فَنَثَرَتْ عَلَيْهِمُ الدُّرَّ وَ الْيَاقُوْتَ، فَابْتَدَرَتْ اِلَيْهِ الْحُوْرُ الْعِيْنُ يَلْتَقِطْنَ مِنْ اَطْبَاقِ الدُّرِّ وَالْيَاقُوْتِ، فَهُمْ يَتَهَادُوْنَهُ بَيْنَهُمْ اِليَ يَوْمَ الْقِيَامَة
ترجمہ: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تشریف فرما تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا : یہ جبرئیل علیہ السلام مجھے بتا رہے ہیں کہ اﷲ تعالی نے فاطمہ سے تمہاری شادی کر دی ہے اور تمہارے نکاح پر چالیس ہزار فرشتوں کو گواہ کے طور پر مجلس نکاح میں شریک کیا گیا، اور شجر ہائے طوبی سے فرمایا : ان پر موتی اور یاقوت نچھاور کرو پھردلکش آنکھوں والی حوریں اُن موتیوں اور یاقوتوں سے تھال بھرنے لگیں۔ جنہیں (تقریب نکاح میں شرکت کرنے والے) فرشتے قیامت تک ایک دوسرے کو بطور تحائف دیں گے
الریاض النضرۃ للطبری جلد نمبر:3 صفحہ نمبر:146 ( مکتبہ دار الکتب العلمیہ بیروت لبنان )
ذخائر العقبیٰ فی مناقب ذ القربیٰ جلد نمبر:1 صفحہ نمبر:72 ( مکتبہ دار الکتب العصریہ )
مزید پڑھیں: حصہ اول: حضرت فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیھا کی شان
◼◼◼◼◼◼◼◼◼◼◼◼◼
رائٹر: حافظ غلام مصطفی قادری
◼◼◼◼◼◼◼◼◼◼◼◼◼
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں