تازہ ترین

جمعرات، 15 اپریل، 2021

حضرت فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیھا کی شان احادیث مبارکہ کی روشنی میں

حضرت فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیھا کی شان احادیث مبارکہ کی روشنی میں


▶1◀ 

عَنْ اُمِّ الْمُؤْمِنِيْنَ عَائِشَة رضي اﷲ عنها :اَنَّهَا قَالَتْ : کَانَتْ (فَاطِمَة) اِذَا دَخَلَتْ عَلَيْهِ صلي الله عليه وآله وسلم رَحَّبَ بِهَا وَقَامَ اِلَيْهَا فاَخَذَ بِيَدِهَا فَقَبَّلَهَا وَ اَجْلَسَهَا فِي مَجْلَسِهِ.


ترجمہ:ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب سیدہ فاطمہ سلام اﷲ علیہا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوتیں تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدہ سلام اﷲ علیہا کو خوش آمدید کہتے، کھڑے ہو کر ان کا استقبال کرتے، ان کا ہاتھ پکڑ کر بوسہ دیتے اور انہیں اپنی نشست پر بٹھا لیتے


المستدرک للحاکم جلد نمبر:3 صفحہ نمبر:167 حدیث نمبر:4732  ( مکتبہ دار الکتب العلمیہ بیروت لبنان )

شعب الایمان للبیہقی جلد نمبر:6 صفحہ نمبر:467 حدیث نمبر:8927 ( مکتبہ دار الکتب العلمیہ بیروت لبنان )

فضائل الصحابہ للنسائی صفحہ نمبر:202 حدیث نمبر:264 ( مکتبہ دار الثقافۃ )


▶2◀

عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضي اﷲ عنهما :اَنَّ النَّبِيَّ صلي الله عليه وآله وسلم کَانَ اِذَا سَافَرَ کَانَ آخِرُ النَّاسِ عَهْدًا بِهِ فَاطِمَة، وَ اِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ کَانَ اَوَّلُ النَّاسِ بِهِ عَهْدًا فَاطِمَة رضي اﷲ عنها فَقَالَ لَهَا رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : فِدَاکِ اَبِي وَ اُمِّي


ترجمہ:حضرت عبد اﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سفر کا ارادہ فرماتے تو اپنے اہل و عیال میں سے سب کے بعد جس سے گفتگو کر کے سفر پر روانہ ہوتے وہ سیدہ فاطمہ سلام اﷲ علیہا ہوتیں، اور سفر سے واپسی پر سب سے پہلے جس کے پاس تشریف لاتے وہ بھی حضرت فاطمہ سلام اﷲ علیہا ہی ہوتیں، اور یہ کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدہ فاطمہ سلام اﷲ علیہا سے فرماتے : (فاطمہ!) میرے ماں باپ تجھ پر قربان ہوں


المستدرک للحاکم جلد نمبر:3 صفحہ نمبر: 169-170 حدیث نمبر:4739 ( دار الکتب العلمیہ )

موارد الظمآن للھیثمی صفحہ نمبر:631 حدیث نمبر:2540 ( مکتبہ دار الکتب العلمیہ )


▶3◀

عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَي رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم، قَالَ : کاَنَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم اِذَا سَافَرَ کَانَ آخِرُ عَهْدِهِ بِإِنْسَانٍ مِنْ اَهْلِهِ فَاطِمَة، وَ اَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ عَلَيْهَا اِذَا قَدِمَ فَاطِمَة


ترجمہ: حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سفر کا اِرادہ فرماتے تو اپنے اہل و عیال میں سے سب کے بعد جس سے گفتگو فرما کر سفر پر روانہ ہوتے وہ حضرت فاطمہ سلام اﷲ علیہا ہوتیں اور سفر سے واپسی پر سب سے پہلے جس کے پاس تشریف لاتے وہ بھی حضرت فاطمہ سلام اﷲ علیہا ہوتیں


سنن ابی داؤد   «کتاب اکترجل ؛ باب فی الانتفاع بالعاج » صفحہ نمبر:524 حدیث نمبر: 4213 ( مکتبہ دار الحضارۃ )

السنن الکبری للبیہقی جلد نمبر:1 صفحہ نمبر:41  حدیث نمبر:97 ( مکتبہ دار الکتب العلمیہ )


▶4◀

عَنْ عَلِيٍّ رضي الله عنه قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلي الله عليه وآله وسلم يَقُوْلُ : اِذَا کَانَ يَوْمَ الْقِيَامَة نَادَي مُنَادٍ مِنْ وَرَاءِ الْحِجَابِ : يَا اَهْلَ الْجَمْعِ، غُضُّوْااَبْصَارَکُمْ عَنْ فَاطِمَة بِنْتِ مُحَمَّدٍ صلي الله عليه وآله وسلم حَتَّي تَمُرَّ


ترجمہ:حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : قیامت کے دن ایک نداء دینے والا پردے کے پیچھے سے آواز دے گا : اے اھلِ محشر! اپنی نگاہیں جھکا لو تاکہ فاطمہ بنت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گزر جائیں


المستدرک للحاکم جلد نمبر:3 صفحہ نمبر:166 حدیث نمبر:4728  ( دار الکتب العلمیہ )

الھندی فی کنزالعمال جلد نمبر: 12 صفحہ نمبر:108 حدیث نمبر: 34219 ( مؤسسۃ الرسالہ )


▶5◀

عَنْ اَبِي اَيُوْبَ الْاَنْصَارِيِّ رضي اﷲ عنه : اِذَا کَانَ يَوْمَ الْقِيَامَة نَادَي مُنَادٍ مِنْ بُطْنَانِ الْعَرْشِ : يَا اَهْلَ الْجَمْعِ، نَکِّسُوْا رَؤُوْسَکُمْ وَ غُضُّوْا اَبْصَارَکُمْ حَتَّي تَمُرَّ فَاطِمَة بِنْتُ مُحَمَّدٍ صلي الله عليه وآله وسلم عَلَي الصِّرَاطِ فَتَمُرُّ وَ مَعَهَا سَبْعُوْنَ اَلْفَ جَارِيَة مِنَ الْحُوْرِ الْعِيْنِ کَالْبَرْقِ اللَّامِعِ


ترجمہ: حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : روزِ قیامت عرش کی گہرائیوں سے ایک ندا دینے والا آواز دے گا : اے محشر والو! اپنے سروں کو جھکا لو اور اپنی نگاہیں نیچی کر لو تاکہ فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پل صراط سے گزر جائیں۔ پس آپ گزر جائیں گی اور آپ کے ساتھ حور عین میں سے چمکتی بجلیوں کی طرح ستر ہزار خادمائیں ہوں گی


ذخائر العقبیٰ فی مناقب ذ القربیٰ جلد نمبر:1 صفحہ نمبر:84  ( مکتبہ دار الکتب المصریہ )

الهندي في کنز العمال جلد نمبر:12 صفحہ نمبر:105-106  حدیث نمبر:34210 ( المؤسسۃ الرسالہ )


▶6◀

عَنْ مَسْرُوْقٍ حَدَّثَتْنِي عَائِشَة اُمُّ الْمُؤْمِنِيْنَ رضي اﷲ عنها، قَالَتْ : اِنَّا کُنَّا اَزْوَاجَ النَّبِيِّ صلي الله عليه وآله وسلم عِنْدَهُ جَمِيْعًا، لَمْ تُغَادَرْ مِنَّا وَاحِدَةٌ، فَاَقْبَلَتْ فَاطِمَة عليها السلام تَمْشِي، وَلاَ وَاﷲِ، مَا تَخْفَي مِشْيَتُهَا مِنْ مِشْيَة رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم


ترجمہ:حضرت مسروق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنھا نے فرمایا : ہم حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اَزواجِ مطہرات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جمع تھیں اور کوئی ایک بھی ہم میں سے غیر حاضر نہ تھی، اِتنے میں حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اﷲ عنھا وہاں تشریف لے آئیں، تو اﷲ کی قسم اُن کا چلنا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چلنے سے ذَرّہ بھر مختلف نہ تھا


صحیح بخاری« کتاب : الاستئذان، باب : من ناجي بين الناس ومن لم بسر صاحبه فإذا مات أخبر به » صفحہ نمبر:1569 حدیث نمبر:6285-6286 ( مکتبہ دار ابن کثیر دمشق _ بیروت )

صحیح مسلم «کتاب : فضائل الصحابة، باب : فضائل فاطمة بنت النبي صلي الله عليه وآله وسلم »  صفحہ نمبر:1164 حدیث نمبر :2450  (

فضائل الصحابہ للنسائی  صفحہ نمبر:201 حدیث نمبر:263  ( مکتبہ دار الثقافۃ )

طبقات ابن سعد جلد نمبر:2 صفحہ نمبر: 218 ( الناشر مکتبۃ الخانجی بالقاھرۃ )


▶7◀

عَنْ عَائِشَة اُمِّ الْمُؤْمِنِيْنَ رضي اﷲ عنها، قَالَتْ : مَا رَاَيْتُ اَحَدًا اَشْبَهَ سَمْتًا وَ دَلاًّ وَ هَدْياً بِرَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم فِي قِيَامِهَا وَ قُعُوْدِهَا مِنْ فَاطِمَة بِنْتِ رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم


ترجمہ: اُم المومنین حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا روایت کرتی ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ سلام اﷲ علیہا سے بڑھ کر کسی کو عادات و اَطوار، سیرت و کردار اور نشست و برخاست میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مشابہت رکھنے والا نہیں دیکھا


جامع الترمذی «کتاب : المناقب، باب : ماجاء في فضل فاطمة بنت محمد صلي الله عليه وآله وسلم » صفحہ نمبر:874 حدیث نمبر:3872 ( مکتبہ دار السلام )

سنن ابی داؤد  «کتاب : الأدب، باب : ماجاء في القيام » صفحہ نمبر :643 حدیث نمبر :5217  (مكتبہ دار الحضارۃ )

فضائل الصحابہ للنسائی  صفحہ نمبر:201-202 حدیث نمبر:264     ( مکتبہ دار الثقافۃ )

السنن الکبریٰ للنسائی جلد نمبر:7 صفحہ نمبر: 393 حدیث نمبر: 8311  ( مؤسسۃ الرسالہ )

المستدرک للحاکم جلد نمبر:4 صفحہ نمبر:303 حدیث نمبر:7715  ( مکتبہ دار الکتب العلمیہ بیروت لبنان )


ام المؤمنین حضرت فاطمۃ الزھراۃ سلام اللہ علیھا کی شان احادیث مبارکہ کی روشنی میں مکمل حوالہ کے ساتھ, حضرت فاطمہ کی شان, حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ, احادیث مبارکہ


▶8◀

عَنْ عَائِشَة اُمِّ الْمُؤْمِنِيْنَ رضي اﷲ عنها قَالَتْ : مَا رَاَيْتُ اَحَدًا مِنَ النَّاسِ کَانَ اَشَْبَهَ بِالنَّبِيِّ صلي الله عليه وآله وسلم کَلَاماً وَلَا حَدِيْثًا وَلَا جَلْسَة مِنْ فَاطِمَةَ


ترجمہ:اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے اندازِ گفتگو میں حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اﷲ عنہا سے بڑھ کر کسی اور کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس قدر مشابہت رکھنے والا نہیں دیکھا

  

الادب المفرد للبخاری جلد نمبر:1 صفحہ نمبر: 519-541 حدیث نمبر:947-971 (  مکتبۃ المعارف للنشر والتوزیع )

السنن الکبریٰ للنسائی جلد نمبر:8 صفحہ نمبر: 290-291 حدیث نمبر:9192 ( مؤسسۃ الرسالہ )

المستدرک للحاکم جلد نمبر:3 صفحہ نمبر:167 -174 حدیث نمبر: 4732-4753  ( دار الکتب العلمیہ بیروت لبنان )

المعجم الاوسط للطبرانی جلد نمبر:4 صفحہ نمبر: 242 حدیث نمبر:40890 ( الناشر دار الحرمین )


▶9◀

عَنْ عُمَرَ رضي اﷲ عنه : اَنَّهُ دَخَلَ عَلَي فَاطِمَة بِنْتِ رَسُولِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم فَقَالَ : يَا فَاطِمَة، وَاﷲِ، مَا رَاَيْتُ اَحَدًا اَحَبَّ اِلَي رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم مِنْکِ، وَاﷲِ مَا کَانَ اَحَدٌ مِنَ النَّاسِ بَعْدَ اَبِيْکِ صلي الله عليه وآله وسلم اَحَبَّ اِلَيَّ مِنْکِ


ترجمہ:حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اﷲ عنہا کے ہاں گئے اور کہا : اے فاطمہ! خدا کی قسم! میں نے آپ کے سوا کسی شخص کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک محبوب تر نہیں دیکھا اور خدا کی قسم! لوگوں میں سے مجھے بھی آپ کے والد محترم کے بعد کوئی آپ سے زیادہ محبوب نہیں


المستدرک للحاکم جلد نمبر:3 صفحہ نمبر: 268 حدیث نمبر:4736 ( مکتبہ دار الکتب العلمیہ )


▶10◀

عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی الله عنه : اَنْ رَسُوْلَ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم کَانَ يَمُرُّ بِبَابِ فَاطِمَۃ سِتَّةَاَشْهُرٍ اِذَا خَرَجَ اِليَ صَلَاة الْفَجْرِ، يَقُوْلُ : الصَّلَا ةَ! يَا اَهْلَ الْبَيْتِ (اِنَّمَا يُرِيْدُ اﷲُ لِيُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ اَهْلَ الْبَيْتِ وَ يُطَهِرَکُمْ تَطْهِيْرًا


ترجمہ:حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ چھ (6) ماہ تک حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ معمول رہا کہ جب نمازِ فجر کے لئے نکلتے اور حضرت فاطمہ سلام اﷲ علیہا کے دروازہ کے پاس سے گزرتے تو فرماتے : اے اہل بیت! نماز قائم کرو (اور پھر یہ آیتِ مبارکہ پڑھتے : )۔ اے اھلِ بیت! اﷲ چاہتا ہے کہ تم سے (ہر طرح کی) آلودگی دُور کر دے اور تم کو خوب پاک و صاف کر دے


جامع الترمذی «کتاب : تفسير القرآن، باب : ومن سورة الأحزاب»  صفحہ نمبر:728 حدیث نمبر:3206 ( مکتبہ دار السلام )

مسند احمد بن حنبل صفحہ نمبر:919  -  937حدیث نمبر:13728 -۔ 14040 ( مکتبہ دار السلام ) 

المستدرک للحاکم جلد نمبر3: صفحہ نمبر:172 حدیث نمبر: 4748 ( دار الکتب العلمیہ )


▶11◀

عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَة : أَنَّ رَسُوْلَ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم قَالَ : فَاطِمَة بَضْعَةٌ مِنِّي، فَمَنْ أَغْضَبَهَا أَغْضَبَنِي


ترجمہ: حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : فاطمہ میرے جسم کا ٹکڑا ہے، پس جس نے اسے ناراض کیا اُس نے مجھے ناراض کیا


صحیح بخاری «کتاب : المناقب، باب : مناقب قرابة رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم»  صفحہ نمبر:910 حدیث نمبر: 3714 «  وفی کتاب : المناقب، باب : مناقب فاطمة»  صفحہ نمبر:924 حدیث نمبر:3767  ( مکتبہ دار ابن کثیر )

صحیح مسلم «کتاب : فضائل الصحابة، باب : فضائل فاطمة بنت النبي صلي الله عليه وآله وسلم» صفحہ نمبر:1145 حدیث نمبر:2449


مزید پڑھیں:حصہ دوم: حضرت فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیھا کی شان 


◼◼◼◼◼◼◼◼◼◼◼◼

رائٹر: حافظ غلام مصطفی قادری 

◼◼◼◼◼◼◼◼◼◼◼◼



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

مینیو