تازہ ترین

پیر، 17 جنوری، 2022

حدیث شفاعت بروایت حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

 

عَنْ اَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ قَالَ اَصْبَحَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فَصَلَّى الْغَدَاةَ ثُمَّ جَلَسَ حَتَّى اِذَا كَانَ مِنْ الضُّحَى ضَحِكَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ جَلَسَ مَكَانَهُ حَتَّى صَلَّى الْاُولَى وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ كُلُّ ذَلِكَ لَا يَتَكَلَّمُ حَتَّى صَلَّى الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ ثُمَّ قَامَ اِلَى اَهْلِهِ فَقَالَ النَّاسُ لِاَبِي بَكْرٍ اَلَا تَسْألُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا شَأنُهُ صَنَعَ الْيَوْمَ شَيْئًا لَمْ يَصْنَعْهُ قَطُّ قَالَ فَسَاَلَهُ فَقَالَ نَعَمْ عُرِضَ عَلَيَّ مَا هُوَ كَائِنٌ مِنْ اَمْرِ الدُّنْيَا وَاَمْرِ الْاخِرَةِ فَجُمِعَ الْاَوَّلُونَ وَالْاخِرُونَ بِصَعِيدٍ وَاحِدٍ فَفَظِعَ النَّاسُ بِذَلِكَ حَتَّى انْطَلَقُوا اِلَى آدَمَ عَلَيْهِ السَّلَام وَالْعَرَقُ يَكَادُ يُلْجِمُهُمْ فَقَالُوا يَا آدَمُ اَنْتَ اَبُو الْبَشَرِ وَاَنْتَ اصْطَفَاكَ اللّٰهُ عَزَّ وَجَلَّ اشْفَعْ لَنَا اِلَى رَبِّكَ قَالَ لَقَدْ لَقِيتُ مِثْلَ الَّذِي لَقِيتُمْ انْطَلِقُوا اِلَى اَبِيكُمْ بَعْدَ اَبِيكُمْ اِلَى نُوحٍ اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفَى آدَمَ وَنُوحًا وَآلَ اِبْرَاهِيمَ وَآلَ عِمْرَانَ عَلَى الْعَالَمِينَ قَالَ فَيَنْطَلِقُونَ اِلَى نُوحٍ عَلَيْهِ السَّلَام فَيَقُولُونَ اشْفَعْ لَنَا اِلَى رَبِّكَ فَاَنْتَ اصْطَفَاكَ اللَّهُ وَاسْتَجَابَ لَكَ فِي دُعَائِكَ وَلَمْ يَدَعْ عَلَى الْاَرْضِ مِنْ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا فَيَقُولُ لَيْسَ ذَاكُمْ عِنْدِي انْطَلِقُوا اِلَى اِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَام فَاِنَّ اللّٰهَ عَزَّ وَجَلَّ اتَّخَذَهُ خَلِيلًا فَيَنْطَلِقُونَ اِلَى اِبْرَاهِيمَ فَيَقُولُ لَيْسَ ذَاكُمْ عِنْدِي وَلَكِنْ انْطَلِقُوا اِلَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَام فَاِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ كَلَّمَهُ تَكْلِيمًا فَيَقُولُ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَام لَيْسَ ذَاكُمْ عِنْدِي وَلَكِنْ انْطَلِقُوا اِلَى عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ فَاِنَّهُ يُبْرِئُ الْاَكْمَهَ وَالْاَبْرَصَ وَيُحْيِي الْمَوْتَى فَيَقُولُ عِيسَى لَيْسَ ذَاكُمْ عِنْدِي وَلَكِنْ انْطَلِقُوا اِلَى سَيِّدِ وَلَدِ آدَمَ فَاِنَّهُ اَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُّ عَنْهُ الْاَرْضُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ انْطَلِقُوا اَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَشْفَعَ لَكُمْ اِلَى رَبِّكُمْ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ فَيَنْطَلِقُ فَيَأتِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام رَبَّهُ فَيَقُولُ اللّٰهُ عَزَّ وَجَلَّ ائذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ قَالَ فَيَنْطَلِقُ بِهِ جِبْرِيلُ فَيَخِرُّ سَاجِدًا قَدْرَ جُمُعَةٍ وَيَقُولُ اللّٰهُ عَزَّ وَجَلَّ ارْفَعْ رَأسَكَ يَا مُحَمَّدُ وَقُلْ يُسْمَعْ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ قَالَ فَيَرْفَعُ رَأسَهُ فَاِذَا نَظَرَ اِلَى رَبِّهِ عَزَّ وَجَلَّ خَرَّ سَاجِدًا قَدْرَ جُمُعَةٍ اُخْرَى فَيَقُولُ اللّٰهُ عَزَّ وَجَلَّ ارْفَعْ رَأسَكَ وَقُلْ يُسْمَعْ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ قَالَ فَيَذْهَبُ لِيَقَعَ سَاجِدًا فَيَأخُذُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام بِضَبْعَيْهِ فَيَفْتَحُ اللّٰهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِ مِنْ الدُّعَاءِ شَيْئًا لَمْ يَفْتَحْهُ عَلَى بَشَرٍ قَطُّ فَيَقُولُ أيْ رَبِّ خَلَقْتَنِي سَيِّدَ وَلَدِ آدَمَ وَلَا فَخْرَ وَاَوَّلَ مَنْ تَنْشَقُّ عَنْهُ الْاَرْضُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا فَخْرَ حَتَّى اِنَّهُ لَيَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضَ اَكْثَرُ مِمَّا بَيْنَ صَنْعَاءَ وَاَيْلَةَ ثُمَّ يُقَالُ ادْعُوا الصِّدِّيقِينَ فَيَشْفَعُونَ ثُمَّ يُقَالُ ادْعُوا الْاَنْبِيَاءَ قَالَ فَيَجِيْئُ النَّبِيُّ وَمَعَهُ الْعِصَابَةُ وَالنَّبِيُّ وَمَعَهُ الْخَمْسَةُ وَالسِّتَّةُ وَالنَّبِيُّ وَلَيْسَ مَعَهُ اَحَدٌ ثُمَّ يُقَالُ ادْعُوا الشُّهَدَاءَ فَيَشْفَعُونَ لِمَنْ اَرَادُوا وَقَالَ فَاِذَا فَعَلَتْ الشُّهَدَاءُ ذَلِكَ قَالَ يَقُولُ اللّٰهُ عَزَّ وَجَلَّ اَنَا اَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ اَدْخِلُوا جَنَّتِي مَنْ كَانَ لَا يُشْرِكُ بِي شَيْئًا قَالَ فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَالَ ثُمَّ يَقُولُ اللّٰهُ عَزَّ وَجَلَّ انْظُرُوا فِي النَّارِ هَلْ تَلْقَوْنَ مِنْ اَحَدٍ عَمِلَ خَيْرًا قَطُّ قَالَ فَيَجِدُونَ فِي النَّارِ رَجُلًا فَيَقُولُ لَهُ هَلْ عَمِلْتَ خَيْرًا قَطُّ فَيَقُولُ لَا غَيْرَ اَنِّي كُنْتُ اُسَامِحُ النَّاسَ فِي الْبَيْعِ وَالشِّرَاءِ فَيَقُولُ اللّٰهُ عَزَّ وَجَلَّ اَسْمِحُوا لِعَبْدِي كَاِسْمَاحِهِ اِلَى عَبِيدِي ثُمَّ يُخْرِجُونَ مِنْ النَّارِ رَجُلًا فَيَقُولُ لَهُ هَلْ عَمِلْتَ خَيْرًا قَطُّ فَيَقُولُ لَا غَيْرَ اَنِّي قَدْ اَمَرْتُ وَلَدِي اِذَا مِتُّ فَاَحْرِقُونِي بِالنَّارِ ثُمَّ اطْحَنُونِي حَتَّى اِذَا كُنْتُ مِثْلَ الْكُحْلِ فَاذْهَبُوا بِي اِلَى الْبَحْرِ فَاذْرُونِي فِي الرِّيحِ فَوَاللّٰهِ لَا يَقْدِرُ عَلَيَّ رَبُّ الْعَالَمِينَ اَبَدًا فَقَالَ اللّٰهُ عَزَّ وَجَلَّ لِمَ فَعَلْتَ ذَلِكَ قَالَ مِنْ مَخَافَتِكَ قَالَ فَيَقُولُ اللّٰهُ عَزَّ وَجَلَّ انْظُرْ اِلَى مُلْكِ اَعْظَمِ مَلِكٍ فَاِنَّ لَكَ مِثْلَهُ وَعَشَرَةَ اَمْثَالِهِ قَالَ فَيَقُولُ لِمَ تَسْخَرُ بِي وَاَنْتَ الْمَلِكُ قَالَ وَذَاكَ الَّذِي ضَحِكْتُ مِنْهُ مِنْ الضُّحَى


حدیث شفاعت براویت حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ


ترجمہ:حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ ایک دن جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صبح فجر کی نماز پڑھائی اور نماز پڑھا کر چاشت کے وقت تک اپنے مصلی پر ہی بیٹھے رہے، چاشت کے وقت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ مبارک پر ضحک کے آثار نمودار ہوئے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی جگہ ہی تشریف فرما رہے، تآنکہ ظہر، عصر اور مغرب بھی پڑھ لی، اس دوران آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی سے کوئی بات نہیں کی، حتی کہ عشاء کی نماز بھی پڑھ لی، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھر تشریف لے گئے۔ لوگوں نے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آج کے احوال سے متعلق کیوں نہیں دریافت کرتے ؟ آج تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا کام کیا ہے کہ اس سے پہلے کبھی نہیں کیا ؟ چناچہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ گئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس دن کے متعلق دریافت کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں ! میں بتاتا ہوں۔ دراصل آج میرے سامنے دنیا و آخرت کے وہ تمام امور پیش کئے گئے جو آئندہ رونما ہونے والے ہیں، چناچہ مجھے دکھایا گیا کہ تمام اولین و آخرین ایک ٹیلے پر جمع ہیں، لوگ پسینے سے تنگ آکر بہت گھبرائے ہوئے ہیں، اسی حال میں وہ حضرت آدم (علیہ السلام) کے پاس جاتے ہیں اور پسینہ گویا ان کے منہ میں لگام کی طرح ہے، وہ لوگ حضرت آدم (علیہ السلام) سے کہتے ہیں کہ اے آدم ! آپ ابوالبشر ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنا برگزیدہ بنایا ہے اپنے رب سے ہماری سفارش کر دیجئے۔ حضرت آدم (علیہ السلام) نے انہیں جواب دیا کہ میرا بھی وہی حال ہے جو تمہارا ہے اپنے باپ آدم کے بعد دوسرے باپ ابوالبشر ثانی حضرت نوح (علیہ السلام) کے پاس چلے جاؤ کیونکہ اللہ نے انہیں بھی اپنا برگزیدہ بندہ قرار دیا ہے، چناچہ وہ سب لوگ حضرت نوح (علیہ السلام) کے پاس جاتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ آپ اپنے پروردگار سے ہماری سفارش کردیجئے، اللہ نے آپ کو بھی اپنا برگزیدہ بندہ قرار دیا ہے، آپ کی دعاؤں کو قبول کیا ہے اور زمین پر کسی کافر کا گھر باقی نہیں چھوڑا، وہ جواب دیتے ہیں کہ تمہارا گوہر مقصود میرے پاس نہیں ہے، تم حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس چلے جاؤ کیونکہ اللہ نے انہیں اپنا خلیل قرار دیا ہے۔ چناچہ وہ سب لوگ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس جاتے ہیں، لیکن وہ بھی یہی کہتے ہیں کہ تمہارا گوہر مقصود میرے پاس نہیں ہے، البتہ تم حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے پاس چلے جاؤ کیونکہ اللہ نے ان سے براہ راست کلام فرمایا ہے، حضرت موسیٰ (علیہ السلام) بھی معزرت کر رہے ہیں اور فرماتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے پاس چلے جاؤ وہ پیدائشی اندھے اور برص کے مریض کو ٹھیک کردیتے تھے اور اللہ کے حکم سے مردوں کو زندہ کردیتے تھے، لیکن حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) بھی معذرت کر رہے ہیں اور فرما رہے ہیں کہ تم اس ہستی کے پاس جاؤ جو تمام اولاد آدم کی سردار ہے وہی وہ پہلے شخص ہیں جن کی قبر قیامت کے دن سب سے پہلے کھولی گئی، تم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جاؤ وہ تمہاری سفارش کریں گے۔  چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بارگاہ الٰہی میں جاتے ہیں، ادھر سے حضرت جبرائیل بارگاہ الٰہی میں حاضر ہوتے ہیں، اللہ کی طرف سے حکم ہوتا ہے کہ میرے پیغمبر کو آنے کی اجازت دو اور انہیں جنت کی خوشخبری بھی دو ، چناچہ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) یہ پیغام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہنچاتے ہیں جسے سن کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ میں گرپڑتے ہیں اور متواتر ایک ہفتہ تک سر بسجود رہتے ہیں، ایک ہفتہ گذرنے کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا سر تو اٹھائیے، آپ جو کہیں گے ہم اسے سننے کے لئے تیار ہیں، آپ جس کی سفارش کریں گے، اس کی سفارش قبول کرلی جائے گی۔ یہ سن کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سر اٹھاتے ہیں اور جوں ہی اپنے رب کے رخ تاباں پر نظر پڑتی ہے، اسی وقت دوبارہ سجدہ ریز ہوجاتے ہیں اور مزید ایک ہفتہ تک سر بسجود رہتے ہیں، پھر اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اپنا سر تو اٹھائیے، آپ جو کہیں گے اس کی شنوائی ہوگی اور جس کی سفارش کریں گے قبول ہوگی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ ریز ہی رہنا چاہیں گے لیکن حضرت جبرائیل (علیہ السلام) آکر بازو سے پکڑ کر اٹھاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قلب منور ایسی دعاؤں کا دروازہ کھولتا ہے جو اب سے پہلے کسی بشر پر کبھی نہیں کھولا تھا۔ چناچہ اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں پروردگار ! تو نے مجھے اولاد آدم کا سردار بنا کر پیدا کیا اور میں اس پر کوئی فخر نہیں کرتا، قیامت کے دن سب سے پہلے زمین میرے لئے کھولی گئی، میں اس پر بھی فخر نہیں کرتا، یہاں تک کہ حوض کوثر پر میرے پاس آنے والے اتنے زیادہ ہیں جو صنعاء اور ایلہ کے درمیانی فاصلے سے بھی زیادہ جگہ کو پر کئے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد کہا جائے کہ صدیقین کو بلاؤ وہ آکر سفارش کریں گے پھر کہا جائے گا کہ دیگر انبیاء کرام (علیہم السلام) کو بلاؤ چناچہ بعض انبیاء (علیہم السلام) تو ایسے آئیں گے جن کے ساتھ اہل ایمان کی ایک بڑی جماعت ہوگی، بعض کے ساتھ پانچ چھ آدمی ہوں گے بعض کے ساتھ کوئی بھی نہ ہوگا، پھر شہداء کو بلانے کا حکم ہوگا چناچہ وہ اپنی مرضی سے جس کی چاہیں گے سفارش کریں گے۔ جب شہداء بھی سفارش کر چکیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ میں ارحم الرحمین ہوں، جنت میں وہ تمام لوگ داخل ہوجائیں جو میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے تھے، چناچہ ایسے تمام لوگ جنت میں داخل ہوجائیں گے، اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ دیکھو ! جہنم میں کوئی ایسا آدمی تو نہیں ہے جس نے کبھی کوئی نیکی کا کام کیا ہو ؟ تلاش کرنے پر انہیں ایک آدمی ملے گا، اسی کو بارگاہ الٰہی میں پیش کردیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ اس سے پوچھیں گے کیا کبھی تو نے کوئی نیکی کا کام بھی کیا ہے ؟ وہ جواب میں کہے گا نہیں ! البتہ اتنی بات ضرور ہے کہ میں بیع وشراء اور تجارت کے درمیان غریبوں سے نرمی کرلیا کرتا تھا، اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ جس طرح یہ میرے بندوں سے نرمی کرتا تھا، تم بھی اس سے نرمی کرو، چناچہ اسے بخش دیا جائے گا۔ اس کے بعد فرشتے جہنم سے ایک اور آدمی کو نکال کر لائیں گے، اللہ تعالیٰ اس سے بھی یہی پوچھیں گے کہ تو نے کبھی کوئی نیکی کا کام کیا ہے ؟ وہ کہے گا کہ نہیں ! البتہ اتنی بات ضرور ہے کہ میں نے اپنی اولاد کو یہ وصیت کی تھی کہ جب میں مرجاؤں تو مجھے آگ میں جلا کر میری راکھ کا سرمہ بنانا اور سمندر کے پاس جا کر اس راکھ کو ہوا میں بکھیر دینا، اس طرح رب العالمین مجھ پر قادر نہ ہوسکے گا، اللہ تعالیٰ پوچھیں گے کہ تو نے یہ کام کیوں کیا ؟ وہ جواب دے گا تیرے خوف کی وجہ سے، اللہ تعالیٰ اس سے فرمائیں گے کہ سب سے بڑے بادشاہ کا ملک دیکھو، تمہیں وہ اس اس جیسے دس ملکوں کی حکومت ہم نے عطاء کردی، وہ کہے گا کہ پروردگار ! تو بادشاہوں کا بادشاہ ہو کر مجھ سے کیوں مذاق کرتا ہے ؟ اس بات پر مجھے چاشت کے وقت ہنسی آئی تھی اور میں ہنس پڑا تھا


مسند احمد بن حنبل حدیث نمبر: 15 

مسند ابویعلی جلد نمبر:1 صفحہ نمبر:52 حدیث نمبر:52

مسند بزار جلد نمبر:1 صفحہ نمبر:149 حدیث نمبر:72

صحیح ابن حبان جلد نمبر:7 صفحہ نمبر:247 حدیث نمبر:6516

جامع المسانیدوالسنن جلد نمبر:17 صفحہ نمبر:44

البدورالسافرۃ فی احوال الآخرۃ صفحہ نمبر:191 حدیث نمبر:463

3 تبصرے:

مشہور اشاعتیں

مینیو